آپریشن 'بنیان مرصوص' قومی تاریخ کا سنہرا باب ہے، پوری قوم کو مبارکباد: عظمیٰ بخاری

آپریشن 'بنیان مرصوص' قومی تاریخ کا سنہرا باب ہے، پوری قوم کو مبارکباد: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 'معرکہ حق' کی کامیاب تکمیل کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ میں جرأت اور بہادری کی علامت کے طور پر درج ہو چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے آپریشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  آپریشن بنیان مرصوص قومی تاریخ کا وہ یادگار اور سنہرا باب بن چکا ہے جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ہماری بہادر افواج نے میدانِ جنگ میں وہ کارنامے سرانجام دیے ہیں جو رہتی دنیا تک تاریخ کی کتابوں میں یاد رکھے جائیں گے۔
اس معرکے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ہماری افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے اس عظیم کامیابی کا سہرا ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ     وزیراعظم اور نائب وزیراعظم اس شاندار کامیابی پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر محاذ پر قوم کی درست رہنمائی کی۔    فیلڈ مارشل کی جرات مندانہ قیادت اور جنگی حکمتِ عملی نے افواجِ پاکستان کے حوصلوں کو نئی جلا بخشی اور دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 'معرکہ حق' کی کامیابی دراصل قوم اور فوج کے درمیان اس مضبوط رشتے کا نام ہے جسے توڑنا دشمن کے لیے ناممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ٹیگز: