وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: 10 شہروں کی 34 ترقیاتی سکیموں کی ٹیکنیکل بڈز کھل گئیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: 10 شہروں کی 34 ترقیاتی سکیموں کی ٹیکنیکل بڈز کھل گئیں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل بڈ اوپننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں ٹاؤن ہال لاہور میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں سپیشل سیکرٹری بلدیات ارشد بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات احمر سہیل کیفی، پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اسد محمود اور چیف انجینئر خالد حسینی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

سپیشل سیکرٹری بلدیات ارشد بیگ نے کہا کہ بڈنگ کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور پائیداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اسد محمود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 شہروں کی 34 ترقیاتی اسکیموں کی ٹیکنیکل بڈز کھولی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 52 شہروں میں جدید سیوریج اور نکاسی آب کا نظام تعمیر کیا جائے گا، جس پر کل لاگت 292 ارب روپے آئے گی۔

بریگیڈیئر (ر) اسد محمود کے مطابق تمام منصوبے صوبائی ADP کے تحت 18 سے 24 ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں گے، اور اس عمل میں شفافیت اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: