لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرسبز پنجاب مشن کے تحت لاہور کے کاہنہ نہر کنارے گرا ہوا ساٹھ سالہ تاریخی برگد دوبارہ کھڑا کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ڈی جی جنگلات پنجاب کی براہ راست نگرانی میں درخت کو اس کے اصل مقام پر مضبوطی سے نصب کیا۔
محکمہ جنگلات کے مطابق یہ کارروائی سائنسی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے تحت کی گئی، جس سے تاریخی درخت کو نئی زندگی مل گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس اقدام کو پنجاب میں ماحول دوست ترقی کی ایک نئی مثال قرار دیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔