پنجاب پولیس کی ماحولیاتی تحفظ کی مہم، 24 گھنٹوں میں 51 مقدمات درج اور لاکھوں روپے جرمانے عائد

پنجاب پولیس کی ماحولیاتی تحفظ کی مہم، 24 گھنٹوں میں 51 مقدمات درج اور لاکھوں روپے جرمانے عائد

لاہور: پنجاب پولیس نے سموگ، فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 51 مقدمات درج کر لیے اور قانون شکن افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 491 افراد کو 10 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 38 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 101، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 209 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 7 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

ٹیگز: