نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف کی کامیاب کارروائی

نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف کی کامیاب کارروائی

لاہور: لاہور میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (A.N.F) نے ایک کامیاب کارروائی انجام دی۔

 کارروائی مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جس میں ایک عورت اور اس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق یہ نیٹ ورک لاہور کے ڈیفنس اور دیگر خوشحال علاقوں میں ایلیٹ سوشل تقریبات اور ریو پارٹیز میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی فراہمی میں سرگرم تھا۔

ٹیگز: