لاہور عجائب گھر کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے میں بڑی کٹوتی، لاگت کم کر کے 4 ارب 39 کروڑ روپے کی گئی

لاہور عجائب گھر کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے میں بڑی کٹوتی، لاگت کم کر کے 4 ارب 39 کروڑ روپے کی گئی

لاہور: لاہور عجائب گھر کی مرمت، بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے سے بڑی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ نمائندہ لاہور رنگ  اسامہ جہانگیر  کے مطابق   پہلے 9 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ روپے کی لاگت والا منصوبہ اب 4 ارب 39 کروڑ 15 لاکھ روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

لاہور عجائب گھر کی بحالی کا منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تزئین و آرائش اور بحالی کے کام پر توجہ دی جائے گی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے منصوبے سے 4 پراجیکٹ پوسٹس بھی ختم کر دی ہیں تاکہ اخراجات میں کمی کی جا سکے۔

ٹیگز: