لاہور میں دودھ اور گوشت کی جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزم گرفتار

لاہور میں دودھ اور گوشت کی جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزم گرفتار

لاہور: جی ٹی روڈ پر سخت ناکہ بندی کے دوران دودھ کی چیکنگ کی گئی، جہاں جعلی اور ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے سپلائرز کے رکشے، کین اور سامان پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی مذبح خانے میں بیمار گائے کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا، جہاں سے 280 کلو ناقص گوشت بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہزار 240 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: