لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریاز میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 65 املاک کو سیل کر دیا ہے۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹس، دکانیں، دفاتر اور دیگر کمرشل ادارے شامل ہیں۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئی ہے تاکہ غیرقانونی تعمیرات کو روکا جا سکے۔