وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وہاڑی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وہاڑی، ملتان روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے وہاڑی میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع وہاڑی میں عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ٹیگز: