پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں پر پابندی کی قرارداد منظور کر دی

پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں پر پابندی کی قرارداد منظور کر دی

لاہور: پنجاب اسمبلی نے آج بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر رہنماؤں پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ اس میں پاکستان کے ہر محاذ پر ملک کی حفاظت کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا گیا، جنہوں نے بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کو پسپا کیا۔

قرارداد میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرنے، انتشار پھیلانے اور دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی عائد کی جائے۔

ٹیگز: