لاہور میں فضائی معیار بہتر، اے کیو آئی 167 تک گر گیا: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

لاہور میں فضائی معیار بہتر، اے کیو آئی 167 تک گر گیا: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں فضائی معیار میں بہتری آئی ہے اور اے کیو آئی 167 تک گر گیا ہے۔ دسمبر کی شاموں میں طویل عرصے کے بعد یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اے کیو آئی میں یہ بہتری اللہ کے فضل، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اعلیٰ حکمت عملی اور عوام کے تعاون کی کامیابی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ فضائی معیار کی بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست اقدامات جاری رکھیں۔

وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے اور اے کیو آئی کی نگرانی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔

ٹیگز: