ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کا لاہور زون کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کا لاہور زون کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے لاہور میں ایف آئی اے کے زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامی و تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ڈی جی ایف آئی اے کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، زیر التواء معاملات اور جاری کارروائیوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری، تیز رفتاری اور شفافیت کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی استعداد کار اور عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات ضروری ہیں۔

ٹیگز: