لاہور میں جعلساز فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ہزاروں کلو ناقص خوراک تلف

لاہور میں جعلساز فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ہزاروں کلو ناقص خوراک تلف

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز آمنہ رفیق کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلساز فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران بند روڈ، یوسف نگر اور فیروز پور روڈ کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 ہزار کلو میونیز، 400 کلو کیچپ اور 150 لٹر ناقص ساسز تلف کر دی گئیں۔ ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز آمنہ رفیق نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: