شہید کانسٹیبل محمد ساجد کے اہلخانہ کو لاہور میں گھر فراہم، پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ عزم برقرار

شہید کانسٹیبل محمد ساجد کے اہلخانہ کو لاہور میں گھر فراہم، پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ عزم برقرار

لاہور: پنجاب پولیس نے اپنے شہدا کے اہلخانہ کو چھت فراہم کرنے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے کانسٹیبل محمد ساجد کے اہلخانہ کو گھر فراہم کر دیا۔

اہلخانہ کو لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، جو ان کی پسند کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے فنڈز کے تحت ممکن ہوا۔

کانسٹیبل محمد ساجد نے 2024ء میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران اپنی جان قربان کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ’’کانسٹیبل محمد ساجد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت حاصل کی، اور پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

یہ اقدام شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ پنجاب پولیس کے مضبوط تعلق اور ان کی خدمت کے جذبے کا عملی اظہار ہے۔

ٹیگز: