لاہور: بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر دوبارہ مکمل پابندی عائد، کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر دوبارہ مکمل پابندی عائد، کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: لاہور میں بسنت کی تقریبات کے باضابطہ اختتام کے ساتھ ہی پولیس نے شہر بھر میں پتنگ بازی پر دوبارہ سخت پابندی نافذ کر دی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کی پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بلال صدیق کمیانہ نے پولیس فورس کو متحرک کرتے ہوئے درج ذیل ہدایات جاری کیں۔دکاندار پتنگ اور ڈور کی فروخت سے فوری باز رہیں۔ غیر قانونی اسٹاک رکھنے والوں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔ پتنگوں اور ڈور کی سپلائی اور ترسیل کو قابلِ دست اندازی پولیس جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر فوری گرفتاریاں ہوں گی۔
 انہوں نے تنبیہ کی کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کا استعمال شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اس خونی کھیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور چھتوں پر پتنگ بازی کرنے والوں کی نگرانی کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں اور والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے بچوں کو اس خطرناک سرگرمی سے روکیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

ٹیگز: