پنجاب میں فتنہ و فساد ہار گیا، خوشیاں جیت گئیں :وزیراعلیٰ مریم نواز 

پنجاب میں فتنہ و فساد ہار گیا، خوشیاں جیت گئیں :وزیراعلیٰ مریم نواز 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں 25 سال بعد بسنت کی بحالی سے صوبے کی اصل ثقافت لوٹ آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام نے ہڑتال کی کال کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ثابت کر دیا کہ وہ ترقی اور امن کے حامی ہیں۔
 مریم نواز نے کہا کہ "جین زی" (نوجوان نسل) نے زندگی میں پہلی بار لاہور کی فضاؤں کو رنگین دیکھا۔ یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ 25 سالہ انتظار کا خاتمہ ہے۔     26 لاکھ شہریوں نے سرکاری بسوں میں مفت سفر کیا۔        14 لاکھ بائیک سواروں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے حفاظتی راڈز مفت دیے گئے۔        10 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لاہور آمد نے معیشت میں اربوں روپے کا اضافہ کیا۔
پی ٹی آئی کی ہڑتال کو "زیرو ہڑتال" قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے فسادی ٹولے اور بدتہذیبی کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ ارب پتی لیڈر غریب کا کاروبار بند کروانا چاہتے تھے مگر لاہور کے شہریوں نے شٹر ڈاؤن کرنے کے بجائے بسنت منانے کو ترجیح دی۔
  وزیراعلیٰ نے ترلائی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، اسی سانحے کی وجہ سے ہم نے تمام سرکاری بسنت تقریبات منسوخ کیں۔
    "میں لاہور اور پنجاب کے عوام کو سلیوٹ کرتی ہوں جنہوں نے ایس او پیز کی لاج رکھی اور نواز شریف کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دی۔ آج پنجاب میں فتنہ و فساد نہیں بلکہ خوشحالی کا دور ہے۔"

ٹیگز: