لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔ متعلقہ انتظامیہ نے عمارتوں کی جانچ شروع کر دی ہے، اور پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔