لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے اور تمام سکولز، کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیر تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری نوٹیفکیشن پر اعتماد کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔