لاہور میں فضائی معیار میں کمی بیشی، پنجاب حکومت کا سموگ کنٹرول پر سخت مؤقف

لاہور میں فضائی معیار میں کمی بیشی، پنجاب حکومت کا سموگ کنٹرول پر سخت مؤقف

لاہور: موسم کی تبدیلی کے باعث شہر میں فضائی معیار میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اور اے کیو آئی 173 ریکارڈ کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صاف ماحول حکومت کی ترجیح ہے اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

سموگ کنٹرول کے لیے پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ ای پی اے اور ضلعی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں اور روزانہ رپورٹس مرتب کر رہی ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے اور غیرقانونی سرگرمی پر کارروائی جاری ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت مہم چلائی گئی، اور سینکڑوں گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔

ٹیگز: