لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہبلیٹیشن ڈس ایبل کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم این اے شائستہ پرویز ملک، چئیرمین پی ایچ اے غزالی بٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت اور سی ای او احمد شفیق بھی موجود تھے۔
خواجہ عمران نذیر نے ادارے کی بلا معاوضہ تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ انیس ہزار سے زائد معذور افراد کو ہنر سکھا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس سے وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو طبی سہولیات، پک اینڈ ڈراپ سہولت، ماہانہ وظیفہ اور فری میل جیسی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر نے مریم نواز شریف کے ویژن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہر فرد کو معاشرتی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے لیبارڈ انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔