صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس ،سکولوں کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

 صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس ،سکولوں کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

لاہور:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کی زیر صدارت سکولوں کی بہتری کے حوالے سے ایک ہفتے میں مسلسل دوسرا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی معیار بلند کرنے اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ سکولوں کی بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ تعلیمی معیار میں خاطر خواہ بہتری آ سکے۔ وزیر تعلیم نے خاص طور پر کہا کہ دو سے چار سکولز کو ہر ضلع میں "سکول ایمرجنسی" (School Eminence) کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان سکولوں کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

رانا سکندر نے اس موقع پر کہا کہ سکولوں میں سائنس اور دیگر اہم مضامین کی تعلیم کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ طلباء کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے باقاعدہ نگرانی اور کارکردگی کی رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی کمزوری کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔

ٹیگز: