لاہور:بادامی باغ کے علاقے لوہا مارکیٹ کے نیچے بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک معصوم بچہ دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بچے بارش کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و غم کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔