امریکی قونصل جنرل کی عظمیٰ بخاری سے ملاقات، پنجاب کے ثقافتی اور عوامی فلاحی اقدامات کی تعریف

امریکی قونصل جنرل کی عظمیٰ بخاری سے ملاقات، پنجاب کے ثقافتی اور عوامی فلاحی اقدامات کی تعریف

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ثقافتی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو سراہا اور پنجاب فلم سٹی کے قیام سمیت صوبے میں تھیٹر کے احیاء کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

دونوں شخصیات نے امریکی فنکاروں اور الحمراء آرٹس کونسل کے درمیان مشترکہ شراکت داری قائم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین، طلبہ اور کسانوں کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات میں ثقافت، فنون اور عوامی فلاح کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: