غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سینٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، رانا سکندر حیات

غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سینٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، رانا سکندر حیات

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں اور ٹیوشن سینٹرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


نمائندہ لاہور رنگ  اویس گجر  کے مطابق  رانا سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے، تاکہ ادارے باآسانی اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔


انہوں نے کہا کہ گھروں یا دیگر عمارتوں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کو بھی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد طلبہ کے لیے محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول یقینی بنانا ہے۔

ٹیگز: