گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ تیار: منڈیوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا دھاوا

گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ تیار: منڈیوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا دھاوا

لاہور:ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے علی الصبح منڈیوں کے دورے کیے اور بولیوں کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں ۔    نرخ ناموں پر عملدرآمد: دکانوں اور ریڑھی بانوں پر سرکاری نرخ ناموں (Price Lists) کی نمائش اور ان پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
 ذخیرہ اندوزی میں ملوث بڑے بیوپاریوں اور گودام مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے وقت خود موجود رہیں تاکہ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مانیٹرنگ کا مقصد عام آدمی کو منڈی اور ریٹیل مارکیٹ کے درمیان قیمتوں کے غیر ضروری فرق سے بچانا ہے۔ مجسٹریٹس کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ موقع پر ہی بھاری جرمانے کریں اور خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو فوری طور پر سیل کر دیں۔

ٹیگز: