ایل ڈی اے کا لاہور کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن: 71 غیر قانونی کمرشل املاک سربمہر

ایل ڈی اے کا لاہور کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن: 71 غیر قانونی کمرشل املاک سربمہر

لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف ایک بڑا ایکشن لیتے ہوئے 71 املاک کو سربمہر (Seal) کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شہر کے پوش اور گنجان آباد علاقوں میں کی گئی جہاں کمرشل قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مندرجہ ذیل علاقوں      گلبرگ اور فیصل ٹاؤن،    گلشن راوی،    ٹاؤن شپ  ،    علامہ اقبال ٹاؤن میں بیک وقت کارروائیاں کیں۔ 

یہ گرینڈ آپریشن ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایات پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیرِ نگرانی انجام دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان املاک کو نقشے کی خلاف ورزی، غیر قانونی کمرشلائزیشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ہے۔

ٹیگز: