لاہور: لبرٹی چوک میں “معرکہ حق” کی فتح کے حوالے سے شاندار جشن منایا گیا، جس کے اختتام پر رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آسمان روشنیوں اور رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
تقریب میں سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، صوبائی وزیربلال یاسین اور دیگر حکام سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور اور ذیشان ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران میوزیکل شو پیش کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ تقریب عوامی جوش و خروش اور قومی جذبے کے اظہار کے طور پر منعقد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔