لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف کام تیز کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں نو سو اڑسٹھ کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہار اخوت کیا ہے اور امدادی سامان کے پانچ ٹرک پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی براہ راست نگرانی میں گجرات میں سیلابی پانی کے نکاس میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں گجرات شہر کا بڑا حصہ سیلابی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔