آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کا پنجاب میں تعلیمی تعاون بڑھانے کا اعلان

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کا پنجاب میں تعلیمی تعاون بڑھانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں تعلیم کے معیار اور جدید تعلیمی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

وفد نے معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے فروغِ تعلیم کے لیے پنجاب حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی مواد کی فراہمی ہے۔

ٹیگز: