تعلیم اور غریبوں کی فلاح ہماری اولین ترجیح:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا خطاب

 تعلیم اور غریبوں کی فلاح ہماری اولین ترجیح:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا خطاب

قصور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ریاست کے وسائل کو غریب، نادار اور معذور طبقے تک پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی ناانصافی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہے اور ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکولوں میں لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

ملک احمد خان نے کہا، "جب تک تعلیم نہیں ہوگی، ہماری حالت نہیں بدل سکتی۔ آج ملکی عمارت کو دوبارہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔" انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنی مکمل کوشش کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ خطاب انہوں نے قصور میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

ٹیگز: