ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے علاج کے لیے جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں : خواجہ سلمان رفیق

 ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے علاج کے لیے جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں : خواجہ سلمان رفیق

ساہیوال: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے علاج کے لیے جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور ہسپتال کو علاقے کا جدید ترین، سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنایا جائے گا۔

مشیر صحت پنجاب اور بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ بورڈ کے دوسرے اجلاس میں تمام ممبرز ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہسپتال کو شفاف اور جدید ہیلتھ ماڈل کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے کہا کہ تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کمی کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش سمیت دیگر مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

اب تک ہسپتال میں 7 بائی پاس سرجریز، 168 انجیوگرافیز اور 38 انجیوپلاسٹیز کامیابی سے کی جا چکی ہیں۔

ٹیگز: