لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بیرونِ ملک نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کارگو شیڈ پر کی گئی اس کارروائی میں لاکھوں کی مالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئی ہیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق، خفیہ اطلاع پر لاہور ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے بیرونِ ملک بھیجی جانے والی ایک مشتبہ کھیپ کو قبضے میں لیا گیا۔سمگلنگ کی اس کوشش میں 32 کارٹن استعمال کیے جا رہے تھے۔ان کارٹنوں سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جنہیں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ گولیوں کا کل وزن 825.78 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ہے۔