پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کا فیصلہ، جھنگ، میانوالی اور روہاڑی میں جلد آغاز

پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کا فیصلہ، جھنگ، میانوالی اور روہاڑی میں جلد آغاز

لاہور :پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ، میانوالی اور روہاڑی میں قائم کی جانے والی کارڈیک کیتھ لیبز جلد باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیں گی۔

ان کیتھ لیبز میں دل کے مریضوں کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی (PCI) شامل ہیں۔ منصوبے کا مقصد ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق کیتھ لیب کے قیام سے ایسے مریض جو 60 سے 90 منٹ کے اندر ہسپتال پہنچ جائیں، ان کی جان بچانے کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ پنجاب بھر میں دل کے امراض کے علاج کو بہتر بنانے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: