ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ون ایپ متعارف، جیوفینسنگ کے ذریعے استعمال محدود

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ون ایپ متعارف، جیوفینسنگ کے ذریعے استعمال محدود

لاہور :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ڈیفالٹرز گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ون ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے ملازمین ون ایپ کو صرف اپنے سرکل میں استعمال کر سکیں گے۔ ایپ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جیوفینسنگ کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے، جس کے تحت ملازمین اپنی ڈیوٹی کے سرکل سے باہر ایپ سے خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی، ڈیٹا کی حفاظت اور ایپ کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیگز: