لاہور:لاہور میں لیسکو ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے خصوصی شرکت کی اور فواد خالد کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔
چیف ایگزیکٹو نے فواد خالد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب میں جی ایم ٹیکنیکل رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر ایچ آر معصومہ عادل، ڈی جی ایڈمن ہما چیمہ سمیت اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
لیسکو کے دیگر افسران نے فواد خالد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔