لاہور:آج سانحہ جی پی او چوک کی 18 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو پنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے یاد دلایا کہ 2008ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سانحہ جی پی او چوک کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ پولیس اور عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔