پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

لاہور :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں موسمی صورتحال کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 13 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ 14 جولائی تک ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے باعث آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے، نگرانی بڑھانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: