عید سے قبل شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو چالان سے 'آزادی' مل گئی

عید سے قبل شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو چالان سے 'آزادی' مل گئی

لاہور/کراچی: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے عید سعید تک شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ ٹریفک حکام نے رکشہ اور موٹر سائیکل کے چالان کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
  ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اب سڑکوں پر سٹارٹ کھڑی نہیں کی جائیں گی۔ پٹرول مزید مہنگا ہوا تو سی ٹی او سمیت تمام فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی۔ اگر قیمتیں مزید بڑھیں تو ٹریفک اہلکار سائیکل پر پٹرولنگ کرتے نظر آئیں گے۔ٹریفک حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول بچانے کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل کا غیر ضروری استعمال ترک کر دیں۔

ٹیگز: