پاک فوج کی بہادری اور عوامی اعتماد بے مثال ہے، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری

پاک فوج کی بہادری اور عوامی اعتماد بے مثال ہے، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے عالمی وقار اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا، وہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور جوانوں کی ذہانت کا لوہا آج عالمی مبصرین بھی مانتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے جنگ کے دوران عوامی ردعمل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حیران کن حقیقت تھی کہ اس قدر سنگین حالات کے باوجود پاکستانی عوام کے چہروں پر اطمینان کی لہر تھی۔ یہ اطمینان اس یقین سے جڑا تھا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ہمارے محافظ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا جذبہ اور عوام کا بھروسہ ہی پاکستان کے دفاع کی اصل بنیاد ہے۔

ٹیگز: