لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب آج پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گی اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔ اپنے خطاب میں مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینس، صاف و سرسبز پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے وژن کو اجاگر کریں گی۔