لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کنٹرول پر سماعت، عدالت نے فروری مارچ سے پلان طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کنٹرول پر سماعت، عدالت نے فروری مارچ سے پلان طلب کر لیا

لاہور :لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ رات گیارہ بجے کے بعد شہر میں بہت زیادہ ہیوی ٹریفک چلتی ہے اور اس کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں۔

آر ٹی او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے مؤثر نگرانی مشکل ہے، تاہم پلانٹیشن کے حوالے سے کافی کام ہونے والا ہے۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے ممبران ان پوائنٹس کا وزٹ کریں اور کہا کہ اگر یہ کام فروری سے شروع ہوتا تو صورتحال بہتر ہوتی۔ عدالت نے تنبیہ کی کہ اکتوبر میں بار بار یہی بات دہرائی جا رہی ہے اور ایک ماہ میں اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگز: