پنجاب میں گرین سٹیکر کے بغیر گاڑیوں پر سخت کریک ڈاؤن ، فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری

پنجاب میں گرین سٹیکر کے بغیر گاڑیوں پر سخت کریک ڈاؤن ، فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری

لاہور: پنجاب بھر میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 نمائندہ  لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق  سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ  15 نومبر کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔

ادارہ تحفظ ماحولیات نے گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ای پی اے پنجاب نے 10 نومبر 2025 سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی وصول کی جا رہی ہے۔

موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹیگز: