پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے آگاہ کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

اہل علاقہ اور متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری حفاظتی انتظامات کریں اور تمام متعلقہ ادارے چوکنا رہیں۔

ٹیگز: