لاہور:پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید بنانے اور شفافیت و درستگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس کو اہم بریفنگ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز، مزمل محمود ان ایکشن، اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لاہور تعلیمی بورڈ میں 13 دسمبر 2025 کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں فیڈرل بورڈ طرز پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
شریک بورڈز میں بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال بورڈ شامل ہیں۔
اس تربیتی سیشن میں ڈیجیٹل تشخیص اور پرچہ سازی کے عمل کو خودکار بنانے کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔