لاہور:پنجاب میں سیف سٹی اتھارٹی کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 24 اضلاع میں AI بیسڈ ای چالان سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں اب 19 اقسام کی ٹریفیک خلاف ورزیوں پر فوری اور خودکار ای چالان کا عمل لاگو ہے، جس سے ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔