لاہور:پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بچوں کی حفاظت اور سڑکوں پر ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائیاں جاری رکھیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 13 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔