ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن: 50 سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک سربمہر

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن: 50 سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک سربمہر

لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے انفورسمنٹ ونگ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 50 سے زائد املاک کو سیل کر دیا ہے۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کی گئیں، جہاں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی طور پر تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ مختلف زونز میں 50 عمارتوں کو نقشے کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔
 آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی دکانوں، کیفے اور دفاتر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ٹیگز: