سموگ کا خاتمہ: پنجاب حکومت کا 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 44 نئے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ  سٹیشنز لگانے کا فیصلہ

سموگ کا خاتمہ: پنجاب حکومت کا 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 44 نئے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ  سٹیشنز لگانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسمگ کے مستقل حل کے لیے ایک بڑا انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 44 نئے مستقل مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے اس بڑے منصوبے کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ فضائی آلودگی کی درست پیمائش کے لیے پورے صوبے میں 44 نئے مستقل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 2 ارب 90 کروڑ روپے تھی، جسے اب بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر 5 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
 یہ منصوبہ عالمی بینک (World Bank) کے مالی اور تکنیکی تعاون سے مکمل کیا جائے گا تاکہ فضائی آلودگی کے ڈیٹا کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مانیٹر کیا جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اسٹیشنز کی تنصیب سے     ہر شہر میں فضائی معیار (AQI) کی درست اور بروقت رپورٹنگ ممکن ہو سکے گی۔    آلودگی پھیلانے والے مراکز کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے گی۔   سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی طویل مدتی پالیسیاں بنائی جا سکیں گی۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ اسٹیشنز اسمگ کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ ان اسٹیشنز کا جال بچھانے سے پنجاب کا ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک ملک کا سب سے بڑا اور جدید ترین نیٹ ورک بن جائے گا۔

ٹیگز: