پنجاب پولیس نے ملازمین کے سپیشل بچوں کے لیے ویلفیئر اقدامات میں اضافہ کر دیا

پنجاب پولیس نے ملازمین کے سپیشل بچوں کے لیے ویلفیئر اقدامات میں اضافہ کر دیا

لاہور : پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے سپیشل بچوں کی بھلائی اور سہولت کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کے لیے 7 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

اس فنڈ کے تحت 24 بچوں کو فی کس 30 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ گزشتہ سال کے دوران پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 7 کروڑ 65 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کا ماہانہ وظیفہ 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس سپیشل بچوں کی زندگی کو آسان اور باوقار بنانے کے لیے بھرپور ویلفیئر فراہم کر رہی ہے۔

ٹیگز: