شدید گرمی کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی ریلیف اقدامات کا حکم

شدید گرمی کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی ریلیف اقدامات کا حکم

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام اہم چوراہوں اور عوامی مقامات پر سائے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو شدید دھوپ اور گرمی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے عوام کے لیے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے ویگن اسٹینڈز، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور کولرز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہر کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت اور فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: